Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی: افتتاح کے چند گھنٹے بعد چور بوتیک کا صفایا کرگئے

بوتیک میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز کے ملبوسات، جیولری و دیگر سامان موجود تھا۔
شائع 03 فروری 2024 05:32pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ اتحاد میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی ہے، بوتیک کے افتتاح کے آٹھ گھنٹے بعد چور بوتیک کا صفایا کرگئے۔

چوری کی یہ واردات گزری تھانے کی حدود ڈی ایچ اے فیز 6 خیابان اتحاد کمرشل لین ٹو میں ہوئی۔

بوتیک میں ملکی و بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز کے ملبوسات، جیولری و دیگر سامان موجود تھا۔

کار سوار چور دکان کا تالا توڑ کر داخل ہوئے اور ایک کروڑ سے زائد مالیت کے قیمتی ملبوسات و دیگر اشیاء ہمراہ لے گئے۔

بوتیک میں نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈز کے ڈیزائنرز کے یونیک ملبوسات جیولری و دیگر اشیاء موجود تھیں۔

یکم فروری جمعرات کی رات 10 بجے بوتیک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

واقعہ کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فٹیجز بھی منظر عام پر آگئی جس میں گاڑی اور ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔

karachi

Robbery

Theft

Boutique

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div