Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان کے طلباء کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 11:07am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

شمالی وزیرستان کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پاک فوج کی بے لوث خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں طلباء و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزار، اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے طلباء و طالبات کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اقدام کا مقصد شمالی وزیرستان کے طلباء و طالبات کو پاک فوج کی روزمرہ زندگی، جدید ساز و سامان اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

طلباء و طالبات نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر طلباء نے یک زبان ہو کر پاک فوج کے ساتھ مل کر اونچی آواز میں قومی ترانہ پڑھا۔ ننھے طلباء و طالبات فوجی ساز و سامان دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے اور پاک فوج میں شمولیت کا ارادہ کیا۔

طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں اور فن گیمز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یاد گار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

rawalpindi

Indian occupied Kashmir

ISPR

North Waziristan

pakistan army

students

Kashmir Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div