Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کے بعد عمران خان کے بیٹے کا پی ٹی آئی ووٹرز کے لیے پہلا پیغام

پوسٹ میں قاسم نے پاکستان کا جھنڈا بھی لگایا ہوا تھا
شائع 10 فروری 2024 01:16pm

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی جانب الیکشن نتائج پر ردعمل، نئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے قاسم خان کا کہنا تھا کہ آپ تمام لوگوں کا بے حد شکریہ جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیا، ساتھ ہی قاسم خان نے پاکستان کا جھنڈا بھی اپنے پوسٹ پر شئیر کیا۔

پی ٹی آئی کے بانی کے دونوں بیٹے اس وقت لندن میں والدہ کے ہمراہ رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، جبکہ الیکشن سے ایک دن قبل قاسم اور سلیمان کی ایک اور تصویر نے پاکستانی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے ہوئے تھے۔

دونوں بیٹوں کی اسی تصویر کو عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی لائک کیا تھا۔

دوسری جانب صحافی احتشام الحق کے ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس تصویر میں قاسم اور صحافی ایک ریستوران میں بیٹھے ہیں، جبکہ قاسم کے چہرے پر مسکراہٹ بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

imran khan

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div