Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی : چیز لینے گھر سے نکلنے والا 7 سالہ بچہ قتل، والدین غم سے نڈھال

ابان دوسری جماعت کا طالب علم اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، والدین
شائع 14 فروری 2024 06:27pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں نامعلوم ملزمان سات سالہ بچے کا گلا کاٹ کر کارڈیو اسپتال کے قریب جھاڑیوں میں زخمی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ابان دوسری جماعت کا طالب علم اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

واقعے کے بعد بچے کو عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے اچانک شور شرابہ ہونے پر باہر آکر دیکھا تو بچہ زخمی حالت میں گرا ہوا تھا اور وہ بولنے کی کوشش کررہا تھا۔

واقعہ کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ اور پولیس افسران موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کارڈیو اسپتال کے عقب میں پیش آیا ہے۔ اسکول کے بچوں کے لیے گیٹ صبح 7 بجے کھلتا اور رات 10 بجے گیٹ بند کردیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق مختلف ٹیمیں کیس پر کام کررہی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ابان فیڈرل بی ایریا بلاک 16 کا ہی رہائشی، دوسری جماعت کا طالب علم اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ لواحقین کے مطابق مقتول ابان دو گھنٹے قبل گھر سے چیز لینے نکلا تھا۔ لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div