Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جادوئی ہاتھوں سے وزیر اعظم اور صدر کی شیروانیاں تیار کرنے والا درزی

1947 سے اب تک کئی سیاستدان، وزرائے اعظم سمیت اداکار بھی شیروانی بنوا چکے ہیں
شائع 16 فروری 2024 10:57am

کسی بھی سیاستدان کے لیے صدر یا وزیر اعظم بننے کا دن سب سے اہم ہوتا ہے، ایسے میں شیروانی کا انتخاب بھی کسی ایسے درزی سے کیا جاتا ہے، جو کہ رسوا نہ کرے، علی گڑھ کے مہدیز ٹیلرز بھی وزارئے اعظم اور صدور کی شیروانیوں کے حوالے سے مشہور ہیں۔

بھارتی شہر علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے درزی کا شمار بھارت کے مقبول ترین اور تجربہ کار درزیوں میں ہوتا ہے، جو کہ آج تک کئی مشہور شخصیات سمیت وزرائے اعظم اور صدور کی شیروانیاں تیار کر چکے ہیں۔

مہدی ٹیلرز کے بانی مہدی حسن نے اپنی دکان کا آغاز 1947 میں کیا تھا، ایک چھوٹے سے کاروبار سے شروعات کرنے والے مہدی حسن آج بھارت کے مقبول ترین درزیوں میں شامل ہیں۔

ان دنوں ان کے بیٹے اختر مہدی اور انور مہدی والد کے کاروبار کو آگے لے کر چڑھ رہے ہیں اور بیٹے خود بھی مشہور درزیوں کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مہدی حسن کی شیروانیوں کا کام علی گڑھ یونی ورسٹی کے سابق چانسلر ذاکر حسین کو اس حد تک پسند آیا کہ انہوں نے مہدی حسن سے 17 سالہ کیرئر میں 175 شیروانیاں تیار کروائیں، جبکہ وہ سابق صدور سنجیوا ریڈی، وی وی گری اور فخر الدین علی احمد کے کپڑے بھی تیار کر چکے ہیں۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی شیروانی بھی تیار کرنے کا اعزاز مہدی حسن کو حاصل ہے، جبکہ وائس پریزیڈنٹ حامد انصاری، کانگریس کے وائس پریزیڈنٹ راہول گاندھی کے کپڑے بھی تیار کر چکے ہیں۔

صرف سیاستدان ہی نہیں مہدی حسن مشہور بھارتی اداکار سیف علی خان، راج ببر کے کپڑے بھی تیار کر چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کن کے کپڑے سینے میں انہیں آسانی ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی کے کپڑے ڈیزائن کرنے اور سینے میں انہیں بہت آسانی ہوئی تھی، جبکہ ستپال مہاراج کے کپڑے تیار کرنے میں مشکل ہو رہی تھی۔

بیٹے انور مہدی کا کہنا تھا کہ میں نے سب کچھ اپنے والد سے سیکھا ہے، کپڑے سینے کا ہنر والد کو آتا تھا، جو انہوں نے ہمیں سکھایا۔ دلی میں ویسے تو کئی درزی موجود ہیں، تاہم وہ صحیح طرح سی نہیں پاتے۔

دوسری جانب خواتین کے کپڑے سینے سے متعلق وہ بتاتے ہیں کہ میں 5 شیروانیاں خواتین کے لیے بھی بنائی ہیں۔

india

President

Prime Minister

Sherwani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div