Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 04:49pm

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آگئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 279.11 روپے پر بند ہوا۔

پاکستانی روپیہ گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہا۔

روپے کی قدر میں استحکام کا سبب سیاسی صورتحال میں بے یقینی کم ہونا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کے امکانات نے بھی روپے کی قدر کو استحکام دیا ہے۔

karachi

us dollar

dollar vs rupee

dollar rates

dollar prices

US Dollars

US DOLLAR RATE

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div