Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کی جائے، سینیٹ میں قرارداد جمع

تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2024 10:04pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کیلئے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔

بہرامند تنگی کی جانب سے ‏سینیٹ میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ‏یوٹیوب، ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت تمام سوشل میڈیا کو بند کر دیا جائے تاکہ نوجوان نسل محفوظ رہ سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے جسے 18 دن ہوگئے ہیں۔

بہرا مند تنگی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ملک میں نوجوان نسل کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو ہمارے مذہب اور ثقافت کے خلاف اصولوں کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے زبان اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔

قرارداد میں ’افواج پاکستان کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کے ذریعے ملکی مفادات کے خلاف ایسے پلیٹ فارمز کے استعمال پر تشویش کا اظہار‘ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق ’اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارم کو مفاد پرستوں کی جانب سے مختلف مسائل کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور نوجوان نسل کو دھوکہ دینے کے لیے ملک میں جعلی قیادت پیدا کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جاتی ہے‘۔

بہرامند تنگی نے قرارداد میں لکھا کہ ’سینیٹ آف پاکستان نے حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وہ فیس بک، ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر (X) اور یوٹیوب پر پابندی عائد کرے تاکہ نوجوان نسل کو ان کے منفی اور تباہ کن اثرات سے بچایا جا سکے‘۔

Pakistan People's Party (PPP)

Ban on Social Media

Senate Resolution For Ban On Social Media

Behramand Tangi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div