Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ

قومی کرکٹرز مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کیلئے کاکول اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کریں گے
شائع 06 مارچ 2024 01:45pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹرز کو فوجی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرز مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کے لیے کاکول اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کریں گے جبکہ رمضان المبارک میں بھی مشقیں ہوں گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی حکام کرکٹرز کی فٹنس تیزی سے بہتر بنانے کے لیے پلان بنائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، قومی ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اور ورلڈکپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز جانا ہے۔ ٹریننگ کے لیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25 مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول (ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نویں سیزن کے میچز کے دوران میں نہیں سمجھتا کہ آپ میں سے کسی نے اسٹینڈز میں چھکا لگایا ہو۔ سوچتا تھا کہ ایسا کوئی غیر ملکی بلے باز ہی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے بھی رابطے میں ہیں، بہترین دستیاب افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ اب قومی ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوگی اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔‘

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سمیت کھلاڑیوں کی 6 ماہ تک نان سٹاپ کرکٹ ہے، کیمپ کے دوران رمضان المبارک بھی ہو گا۔

pakistan army

PCB

lahore

ICC T20 World Cup

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer

t20 world cup 2024

trainning

kakul

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div