Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

عمران خان کے فئیر ٹرائل کے لیے بھی قوم کو 50 سال انتظار کرنا ہوگا؟ ترجمان پی ٹی آئی

ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر پی ٹی آئی کا ردعمل
شائع 06 مارچ 2024 08:55pm

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عمران خان کے فئیر ٹرائل کے لیے بھی قوم کو 50 سال انتظار کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں اس حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیں فیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50 سال لگ گئے۔ کیا عمران خان کے فئیر ٹرائل کے لیے بھی قوم کو 50 سال انتظار کرنا ہوگا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میں عدالتی رائے صرف اسی صورت میں معنی خیز ہو سکتی ہے کہ عدالتِ عظمیٰ آج لاقانونیت کی راہ روکنے کیلئے پوری قوت سے بروئے کار آئے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کے اسیر قائدین اور ہزاروں بے گناہ کارکنان کو قید ناحق سے فوراً رہا کیا جائے اور فیئرٹرائلز کے ذریعے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات کے فیصلے کئے جائیں۔

pti

Supreme Court

Zulfiqar Ali Bhutto Reference

bhutto reference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div