Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پرواز بھرتے ہی طیارے کا ٹائر نکل گیا

طیارے میں 235 مسافر اور عملے کے 14 ارکان موجود تھے
شائع 08 مارچ 2024 09:34am
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

امریکی شہر سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے فورا بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کا ٹائر نکل گیا۔

جاپان جانے والا یونائیٹڈ ایئرلائنز کا طیارہ جس کا ٹائر ہوا میں نکلا گیا وہ سان فرانسسکو سے اڑان بھرنے کے بعد لاس اینجلس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 235 مسافروں اور عملے کے 14 افراد پر مشتمل طیارے کے بائیں جانب مین لینڈنگ گیئر اسمبلی کے چھ ٹائروں میں سے ایک ٹائر نکلا۔

طیارے کے اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی اس کا ایک ٹائر نکل گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائر ہوگئی۔

اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم ٹائر سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ملازمین کی پارکنگ میں گرا، جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔

PIA

USA

Plane Crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div