Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں، صرف کلکو لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کی فریقین کو سمجھوتہ کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت
شائع 13 مارچ 2024 02:09pm

سپریم کورٹ میں فیملی جاٸیداد تنازعہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ وراثت کے معاملے پر جھگڑا نہیں، صرف کلکو لیٹر کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں معاشرے سے اچھی چیزیں بھی سیکھنی چاہیئے۔

چیف جسٹس قاضی فاٸزعیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے لاہور میں ایک کنال 5 مرلے گھر کی وراثت کی تقسیم سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار رانا اختر حسین کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جاٸیداد کی اراضی کا کیس پنجاب حکومت کے ساتھ بھی زیر التوا ہے، تنازعہ فیصلے آنے تک جاٸیداد تقسیم نہ کرنے کی استدعا منظور کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سعودی عرب میں وراثت کے کیسز کا فیصلہ جج اسی دن کردیتا ہے، ہمیں معاشرے سے اچھی چیزیں بھی سیکھنی چاہیئے۔

جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ نے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوے کہا کہ کیا آپ رمضان کے مقدس ماہ میں شریعت کے برعکس چلیں گے؟ عدالت رمضان کے ماہ میں آپ سے نیکی کرواے گی، پنجاب حکومت کیس کا معاملہ اور ہے، وراثت کے معاملے پر طریقہ کار واضح ہے، آپ کیا چاہتے ہے کہ جاٸیداد فروخت کی جائے یا تقسیم۔

سپریم کورٹ نے دونوں فریقین کو سمجھوتہ کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوے کیس کی سماعت 21مارچ تک ملتوی کردی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

Family property dispute case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div