Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو طلب کرلیا

بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما کےخلاف شکایت درج کرائی
شائع 15 مارچ 2024 07:46am
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے نوٹس 9 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

شیر افضل کو 18 مارچ کو ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کیا گیا۔

بیرسٹر عقیل ملک نے پی ٹی آئی رہنما شیرافضل کےخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹوئٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں۔

pti

FIA

Election Commission of Pakistan (ECP)

Sher Afzal Marwat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div