Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی آج کراچی پہنچیں گے

محسن نقوی، پی ایس ایل فائنل دیکھیں گے، شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کی رہائش گاہ جائیں گے
شائع 18 مارچ 2024 07:56am

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی آج کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی سہ پہر تین بجے کراچی پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ پی ایس ایل میچ کے فائنل میں بھی شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

وزیرداخلہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کی رہائش گاہ جائیں گے۔ محسن نقوی کرنل کاشف علی کےاہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہُوئے کراچی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، تلہ گنگ کے رہائشی 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ خیبر کے رہائشی 39 سالہ حولدار صابر، لکی مروت کے رہائشی 30 سالہ نائیک خورشید، پشاور کے رہائشی 29 سالہ سپاہی ناصر، کوہاٹ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی راجا اور ایبٹ آباد کے رہائشی 25 سالہ سپاہی ساجد بھی شہید ہوئے تھے۔

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div