Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

اکبر ایس بابر نے وزیر داخلہ کو باضابطہ خط لکھ دیا اور خط کی ایک کاپی وزیراعظم کو بھی بھجوادی
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2024 05:16pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بانی رہنما پی ٹی آئی اکبر ایس بابرنے وزیر داخلہ محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ کر پی ٹی آئی کے تمام غیرملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی اس خط کی ایک کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھیج دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کو لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو 20 ماہ ہوچکے لیکن اب تک کوئی عملدر آمد نہیں ہوا۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ نشاندہی کے باوجود غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق قانونی کارروائی نہیں ہوئی، غیرقانونی غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج ازامکان نہیں، بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن امر ہے۔

اکبر ایس بابر نے خط میں لکھا کہ 2 اگست 2022 کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پرعملدرآمد کرایا جائے، کسی سیاسی جماعت کا بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کھولنا اور اسے خفیہ رکھنا جرم ہے۔

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی نہ ہونا پریشان کن بات ہے، ان تمام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے، جو شہری خفیہ غیر ملکی اور غیر قانونی اکاؤنٹس استعمال کر کے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

pti

Interior Minister

اسلام آباد

investigation

Akbar S Babar

mohsin naqvi

pti foreign bank accounts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div