Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمرے کا تحفہ دینے والے شاداب خان کا اہلیہ سے محبت کا ایک اور انداز

پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں شاداب خان نے اہلیہ اور والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا
شائع 19 مارچ 2024 03:52pm

پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور معروف پاکستانی کھلاڑی شاداب خان نے جہاں ایونٹ کا ٹائٹل جیت کر سب کی توجہ حاصل کی، وہیں اہلیہ سے ان کی محبت نے بھی سب کے دل جیت لیے ہیں۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

تاہم سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔

اس سب میں شاداب خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی گفتگو اگرچہ وہ سنی نہیں جا سکتی، تاہم محبت سب نے خوب دیکھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب کی اہلیہ جیت کی خوشی میں شوہر کو داد دی، ساتھ ہی دونوں کے درمیان گفتگو بھی ہوئی، تاہم اس دوران شاداب کی اہلیہ کو تکتے مناظر صارفین کو بھا گئے۔

بعدازاں شاداب نے گلے میں پہنے میڈل کو اپنی والدہ کو دے دیا اور خود انہیں پہنایا۔ جبکہ اپنا ایوارڈ اہلیہ کو دے دیا۔

واضح رہے اس سے قبل پی ایس ایل کی شروعات سے پہلے شاداب خان اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر عمرے پر لے گئے تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ وہ عمرے سے بڑا تحفہ کچھ نہیں۔

جبکہ کھلاڑی کراچی کنگز کے شان مسعود سے بحث کے باعث بھی سوشل میڈیا پر چرچہ میں تھے۔

islamabad united

shadab khan

Pakistani Cricketer

HBL PSL 9

PSL 9 Final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div