Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلیٰ عسکری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا

ایوان صدر میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی
اپ ڈیٹ 24 مارچ 2024 06:02pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ عسکری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی، ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز عسکری دیا گیا۔

ایوان صدر میں اعلیٰ عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر آصف علی زرداری افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیے گئے۔

کیپٹن عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، لیفٹیننٹ جنرل محسن قریشی اور ایئرمارشل عبدالمعید خان کو ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا، ایئر مارشل طارق ضیاء اور ایئر مارشل غلام عباس گھمن کو بھی ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا گیا۔

اعلامیے کے مطابق میجر جنرل شعیب احمد، میجر جنرل نصیر احمد کو ہلال امتیاز , ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن، میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل اعجاز غنی، میجر جنرل ندیم احمد رانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نسیم، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجرجنرل عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان، میجر جنرل آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز (عسکری) عطا کیا گیا۔

اس کے علاوہ میجر جنرل عمران اللہ، ریئرایڈمرل جواد علی، ریئرایڈمرل عبدالمنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا، میجر جنرل اسحق خٹک، میجرجنرل چوہدری عامر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسین چوہدری، میجر جنرل احسان علی اور میجر جنرل کامران نذیر ملک کو بھی ہلال امتیاز (عسکری) دیا گیا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے لیے نشانِ پاکستان کا اعزاز

چاروں صوبوں کے گورنر ہاؤس میں سول اعزاز دینے کی تقریبات کا انعقاد

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی روایتی پریڈ، طیاروں کا فلائی پاسٹ، سیاسی و عسکری قیادت کی شرکت

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Asif Zardari

Pakistan Day

military awards

Hilal e Imtiaz

President Asif Ali Zardari

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div