Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قومی ٹیم کی قیادت کیلئے بابراعظم کا نام ایک بار پھر گردش کرنے لگا

چیئرمین پی سی بی کے پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان سے متعلق افواہوں میں اضافہ
شائع 27 مارچ 2024 12:21pm

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان سے متعلق افواہوں میں اضافہ ہو گیا، قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے سابق کپتان بابراعظم کا نام ایک بار پھر گردش کرنے لگا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے، اس حوالے سے پی سی بی کے بااختیار حکام نے بابراعظم سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول کیمپ روانگی سے پہلے بابراعظم کی بورڈ حکام سے ملاقات کا امکان ہے، بابر اعظم دوبارہ کپتانی کی پیشکش اپنی شرائط پر قبول کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی پریس کانفرنس میں نئے کپتان بنانے کے بعد افواہیں ہیں کہ کاکول کیمپ کے بعد شاہین آفریدی کو برقرار رکھنے یا نیا کپتان بنانے کا فیصلہ ہوگا۔

قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو اگر کپتانی کی پیشکش کی گئی تو وہ مختلف پہلوؤں پر بات کریں گے۔

گزشتہ برس نومبر میں سابق چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹایا تھا جس کے بعد شاہین آفریدی کو قومی ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کپتانی کے فیصلے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کو سونپا ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم گزشتہ رات عمرے کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں

پی سی بی نے فریکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

babar azam

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

mohsin naqvi

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div