Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کو ایڈیٹ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہسر
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 06:41pm

کراچی کے ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسر کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز منظر عام پر آگئی، ویڈیوز میں ڈی آئی جی کے بیٹے عاشر مہسر کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہسر کا کہنا ہے کے ویڈیوز جعلی ہیں اور ان کو ایڈیٹ کیا گیا ہے۔

ویڈیوز میں نوجوان کو گاڑی سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز میں نوجوان کے ساتھ پولیس پروٹوکول اور منشیات کا استعمال بھی دیکھا گیا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز میں نوجوان کو ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسر کی تصاویر کے ساتھ دیکھا گیا۔ جب ڈی آئی جی ایسٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا فائرنگ کرنے والا نوجوان واقعی ان کا بیٹا ہے؟ تو ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ان ویڈیوز اور تصاویر کے حوالے سے جواب دیا اور کہا کہ کسی نے یہ ویڈیوز ایڈٹ کرکےبنائی ہیں۔

ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہسر کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی وائرل فوٹیج کب کی ہیں چھان بین شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے عاشر مہسر کی ڈیفنس اور ضلع شرقی کے علاقوں میں فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس پر ایسٹ اور ساؤتھ پولیس نے واضح موقف دینے سے انکار کردیا ہے۔

جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے خلاف پروپییگینڈا کیا جارہا ہے، ویڈیوز سے متعلق چھان بین شروع کردی ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کروں گا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی اسلحے سے فائرنگ کے معاملہ کا آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہا اسلحہ سرکاری ہے یا نہیں تحقیقات کی جائے۔ کسی کو اس طرح خوف و ہراس پھیلانے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا، ایڈیشنل آئی جی کراچی واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے۔

firing

police

Viral Video

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div