Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی نیا ریکارڈ بن گیا

انٹر بینک میں جمعہ کی صبح امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا
شائع 29 مارچ 2024 09:48am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی نیا ریکارڈ بن گیا۔ جمعہ کی صبح 100انڈیکس 150پواٸنٹس اضافے سے 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں جمعہ کی صبح امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی مارکیٹ کا آغاز اچھا رہا اور صبح کے وقت دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس میں 150 پواٸنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے سے انڈیکس 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67142 تھی۔

بدھ کے روز 100انڈیکس میں 594 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100انڈیکس 67 ہزار 142 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا

انٹر بینک میں جمعہ کی صبح امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے کا ہوگیا۔

bullion rates

dollar vs rupee

Pakistan Stock Exchange (PSX)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div