Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

خاتون کے پہلے بچے کے 22 دن بعد دوسرے بچے کی حیران کن پیدائش

منفرد پیدائش کی خبر نے ایک بار پھر صارفین کی توجہ حاصل کر لی
شائع 30 مارچ 2024 02:20pm

اکثر جب جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں تو ان کی پیدائش میں منٹوں کا وقفہ ضرور آتا ہے، تاہم ایک ایسی خاتون بھی ہے، جس نے پہلے بچے کی پیدائش کے 22 دن بعد دوسرے جڑواں بچے کو جنم دیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کیلیگھ ڈویلی دو جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، تاہم اس بات سے بے خبر تھیں، کہ آگے چل کر ان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ آپ دو جڑواں بچوں کو جنم دینے والی ہیں، جبکہ بچوں سے متعلق بھی کوئی پیچیدگی نہیں تھی۔ تاہم جڑواں بچوں میں سے پہلے آرلو کی پیدائش ہوئی۔

لیکن ڈاکٹرز حیران رہ گئے کیونکہ آرلو مردہ پیدا ہوا تھا، تاہم ڈاکٹرز نے ماں کو مطلع کر دیا تھا کہ آپ دوسرے بچے کی بھی قبل از پیدائش کے لیے تیار رہیں، جو کہ شاید زندہ نہ رہ سکے۔

لیکن آرلو کا بھائی اس دنیا میں فورا بعد تو نہ آیا البتہ 22 سالہ خاتون کو درد کی شکایت کم ہونے پر گھر بھیج دیا گیا۔ لیکن 22 دن بعد سی سیکشن کے ذریعے جڑواں بچے آسترو کی پیدائش ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز بھی اس پورے واقعے پر حیران دکھائی دیے، ماں کا کہنا تھا کہ نومولود کی پیدایش کے لیے بہت مشکل پیش آئی، اگرچہ ایک طرف خوشی تھی تو دوسری طرف پہلے جڑواں بچے کی موت تھی۔

مینچیسٹر سے تعلق رکھنے والی کیلیگھ کا کہنا تھا کہ پہلے بچے کی پیدائش کے ٹرامے کے بعد میں اسپیچ لیس تھی، جب ڈاکٹرز نے کہا کہ اب آپ گھر چلی جائیں۔ آج تک میں کسی ایسی خاتون سے نہیں ملی ہوں، جس نے 22 دن بعد جڑواں بچے کو جنم دیا ہو۔

تاہم ایک اور اسپتال نے مجھے دوسرا ڈاکٹر اسائن کیا، جبکہ دوسری پیدائش سے قبل میرے چیک اپس چلتے رہے، دن گزرتے رہے، تاہم وہ وقت آیا جب ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے خود پر یقین نہیں ہے۔جب آسترو کی پیدائش ہوئی، میں یقین نہیں کر سکتا تھا وہ اس پورے وقت میں سروائیو کر جائے گا۔

کیلیگھ 2020 میں جڑواں بچوں کے ساتھ حاملہ ہوئی تھیں، جبکہ ان کے تمام اسکینز معمول کے مطابق تھے۔

پیچیگیاں 2021 تک نہیں تھیں تاہم 15 مارچ 2021 کو اچانک درد اٹھا۔

جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ میں نے پرائیوٹ فیملی ڈاکٹرز سے اپوائنٹمنٹ لی تھیں، پیچیدگیوں سے متعلق پریشان تھی۔ تاہم ساڑھے ہفتے ہونے پر شدید درد کا شکار تھی۔

Women

Birth

twin babies

c section

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div