Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی نکلی، فارنزک رپورٹ

ریشم، ریشماں اور گلشاد کے نام سے ججز کو خط ایک ہی شخص نے لکھے، فارنزک رپورٹ
شائع 08 اپريل 2024 09:16am

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو موصول مشکوک خطوط کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔ ریشم، ریشماں اور گلشاد کے نام سے لکھے گئے خط ایک ہی شخص نے لکھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو لکھے گئے خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے اور سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے۔

خط پوسٹ کرنے والے کی شناخت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ججز کے خطوط میں ڈالا گیا آرسینک پاؤڈر بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ جب کہ خطوط میں موجود آرسینک جس مقام سے خریدا گیا، تفتیشی اہلکار اس کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔

Punjab police

islamabad police

IHC suspicious letters

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div