Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
22 Shawwal 1445  

میچ ہارتا دیکھ کرسٹیانو رونالڈو نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو مار کر نیچے گرا دیا

مخالف کھلاڑی کو گرانے پر رونالڈو کو ریڈ کارڈ مل گیا
شائع 09 اپريل 2024 12:54pm

معروف عالمی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوران آپے سے باہر ہو گئے، مخالف کھلاڑی کو کوہنی مار کر زمین پر گرانے پرن کھلاڑی کو ریڈ کارڈ مل گیا۔

پیر کے روز سعودی سپر کپ کے میچ کے دوران النصر کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو آپے سے باہر ہو گئے، اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو کوہنی مار کر نیچے گرا دیا ہے۔

سیمی فائنل میچ کے دوران النصر اور ال ہلال مدمقابل تھے، جبکہ النصر 2-0 کے ساتھ میدان میں موجود تھی، تاہم النصر کے رونالڈو اور ال ہلال کے علی البلیحی کے درمیان گرما گرمی ہو گئی ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ علی البلیحی کی جانب سے رونالڈو سے فٹبال لینے کی کوشش کی گئی، جس پر رونالڈو نے بال نہ تو دی، البتہ منہ پر کوہنی ضرور مار دی، جس کے بعد مخالف فٹبالر فورا زمین پر جگرا۔

اس پر کئی غیر ملکی میڈیا یہ بھی تبصرہ کر رہا ہے کہ چونکہ رونالڈو کی ٹیم میچ ہار رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ میچ ہارتا دیکھ رونالڈو سے برداشت نہ ہوا۔

اسی دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنے کو ملی، تاہم معاملہ کو سمجھداری سے کنٹرول کر لیا گیا۔

جس پر مخالف فٹبالر علی تو زمین پر گرا رہا تاہم ریفری نے کرسٹیانو رونالڈو کو رولز کی خلاف ورزی پر ریڈ کارڈ تھما دیا۔ جس کے بعد رونالڈو ہاتھ سے اشارہ دیتے ہوئے دوسری طرف کو چلے گئے۔

اس واقعے کے بعد سعودی عرب کی دو بڑی ٹیموں اور ان مداحوں کے درمیان بھی گرما گرمی دیکھنےکو مل رہی ہے۔

semi final

Saudia Arabia

Cristiano Ronaldo

al nasr

football match

al hilal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div