Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کا زکوٰۃ الفطر سے متعلق اعلان

واضح رہے خلیجی ریاستوں میں 10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی
شائع 09 اپريل 2024 01:13pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کی جانب سے زکوٰۃ الفطر کے حوالے سے اب باقاعدہ طور پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے خیلجی ریاستوں سمیت سعودی عرب میں عید الفطر 10 اپریل کو ہونے جا رہی ہے۔

تاہم اب کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ زکوٰۃ الفطر واجب ہے، ابن عمر سے روایت ہے کہ ’حضرت محمد ﷺ نے صدقہ فطر کو واجب قرار دیا ہے، اور یہ یا تو ایک صاع جو یا صاع کھجور ہو۔

جبکہ صدقہ فطر کا اعلان کرتے ہوئے کونسل کا کہنا تھا کہ 2 اعشاریہ 5 کلوگرام چاول فی شخص اور جبکہ چاول یا کیش کی صورت میں ادا کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ رقم کی صورت میں 25 درہم فی شخص صدقہ فطر بنتا ہے، جو کہ پاکستانی 1889 روپے بنتے ہیں۔

Saudia Arabia

UAE

Eid ul Fitr

RIce

sadqa e fitr