Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

جب تک پُرامن احتجاج کریں گے سر آنکھوں پر، جب راستے بند کریں گے تو حکومت اپنا راستہ اختیار کرے گی، سرفراز بگٹی
شائع 13 اپريل 2024 08:44pm

نوشکی میں افسوف ناک واقعہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ تمام راستوں اور مسافروں کی حفاظت کی جائے گی، شہدائے نوشکی کے خون کا بدلا لیں گے، ریاست کی رٹ ہر صورت منوائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا حکومت ڈائیلاگ کے لیے بھی تیار ہے، لیکن یہ نہیں ہوسکتا معصوم لوگوں کا خون بہایا جائے، ہم اپنے سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ جہاں ایف سی، لیویز کی پٹرولنگ کی ضرورت ہو گی کریں گے، ہم دہشت گردوں کے پیچھے جائیں گے ان کے خلاف لڑیں گے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

اپوزیشن کی تحریک تحفظ آئین کے حوالے سےو زیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں؟ جو الیکشن ہار گئے ہیں وہ متعلقہ فورمز پر جائیں، بلوچستان کے لوگ ہر وقت جلسے، جلوس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب تک پُرامن احتجاج کریں گے آپ سر آنکھوں پر ہونگے ، جب راستے بند کریں گے تو حکومت اپنا راستہ اختیار کرے گی۔

بلوچستان

cm balochistan

Balochistan law and order situation

sarfaraz bugti

Balochistan killings

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div