Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

بریک ڈاؤن کے باعث 66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی، ترجمان واٹر کارپوریشن
شائع 13 اپريل 2024 11:11pm

حب پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے اچانک بجلی کا بریک ڈاؤن ہو ا جس کے نتیجے میں66 انچ ایم ایس کی رائزنگ مین متاثر ہوگئی ۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔

سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے سختی سے ہدایت کی کہ متاثرہ لائن کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ جس پر چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے آگاہ کیا کہ متاثر لائن کا مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا۔

حب ڈیم سے شہر قائد کو پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔ لائن متاثر ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ضلع غربی اور ضلع وسطی کے کچھ علاقے متاثر ہونگے۔

چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے

K Electric

Karachi Water and Sewerage Board

Water

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div