Aaj News

بدھ, جون 19, 2024  
12 Dhul-Hijjah 1445  

آپ کے تحفظات دورکرنےکے لئے لائحہ عمل بنائیں گے ، اسدقیصر کی مولانا سے گفتگو

رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر بھی بار چیت ہوئی
شائع 16 اپريل 2024 11:58pm

مولانافضل الرحمان سےپی ٹی آئی رہنمااسدقیصر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، رہنماؤں نےایک دوسرےکوعیدکی مبارکباددی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ،فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ انھیں کچھ تحفظات ہیں جنہیں دورکرنےکی ضرورت ہے جس پر اسدقیصر نے کہا کہ تحفظات دورکرنےکےحوالےسےلائحہ عمل بنائیں گے۔

ترجمان جےیوآئی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی پی ٹی آئی رہنماء نے بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا جس پر مولانافضل الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے میں مستقل میں رابطوں کی ضرورت ہے۔

Asad Qaiser

Molana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)