Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

حج فلائٹ آپریشن کا اعلان، کب سے شروع ہورہا ہے؟

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی
شائع 18 اپريل 2024 02:27pm

وزارت برائے مذہبی اُمور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، حج فلائیٹ آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا اور 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق حج آپریشن ملک بھر کے 8 ائیرپورٹس پر ہوگا، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان، کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ اور رحیم یار خان کے ائیر پورٹس شامل ہیں۔

پشاور کے عازمین اسلام آباد ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے، جبکہ فیصل آباد کے عازمین لاہور ائیرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کےتحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

چارائیرلائنز اس حج فلائیٹ آپریشن میں حصہ لیں گی، عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے 10 حاجی کیمپس پرشروع ہوگی، سرکاری حج سکیم کے تحت 69 ہزار 5 سو عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

hajj Flight Operation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div