Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

خیبر پختونخوا میں پارلرز اور شادی ہالزپر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2024 10:22pm

خیبر پختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہال پر پرسنٹیج کی بجائے فکسڈ ٹیکسز لگانے کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال اور بیوٹی پارلرز اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپر کے پاس جمع کرائیں گے۔

فیصلے کے مطابق شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو ان کی سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے مختلف فکسڈ ریٹس لاگو کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا تاہم فیصلے کے بعد کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔ ان تمام اقدامات کے لیے خیبر پختون خوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کی جائیں گی۔

KPK

tax

KPK Government

hair saloon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div