Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

نازش جہانگیر نے بابراعظم سے متعلق وائرل اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

بابر اعظم سے پیشگی شادی کی پیشکش پر معذرت اداکارہ کو مہنگی پڑ گئی
شائع 25 اپريل 2024 12:17pm

اداکار نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے شادی کے انکار کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کر رہا ہے جس میں نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’جس کو میری بات بری لگی ہو وہ بابر کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں، لیکن میری جان چھوڑ دیں‘۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے تصدیق کی ہے کہ یہ اسکرین شاٹ جعلی ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جعلی ہے۔ میں نے اپنے پیارے ٹرولز کو کوئی بیان یا رد عمل نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ یہ میری پرورش میں بالکل بھی نہیں ہے۔ یہ افسوس ناک ہے کہ ایسے لوگ کس طرح اپنا حقیقی رنگ دکھاتے ہیں۔ یہ نہ صرف مجھے بلکہ ہمارے بابر اعظم کو بھی بدنام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف ان کے لئے افسوس کر سکتی ہوں۔ ٹرولنگ، ہتک عزت، گالیاں، ان میں سے کوئی بھی میرے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔ میں یہ صرف اس لئے کہہ رہی ہوں، کیونکہ میں کوئی فضول بات نہیں کہنا چاہتی۔ کیونکہ آپ کی تربیت اور میری تر بیت میں بہت فرق ہے، لہذا آگے بڑھیں۔

حال ہی میں ایک مداح نے ان کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ان سے سوال کیا تھا کہ اگر بابر اعظم نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

جس پر نازش نے جواب دیا تھا کہ وہ انکار کریں گی۔

بابر اعظم کے مداح ان کے جواب سے خوش نہیں تھے اور انہیں مسلسل ٹرول کیا، جو اس سطح تک پہنچ گیا کہ نازش جہانگیر کو کچھ دنوں کے لیے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ پبلک سے پرائیویٹ میں تبدیل کرنا پڑا۔

ادا کارہ نے یہ بھی لکھا کہ بابر بھائی باہر ہیں، لیکن ان کے مداح کھل کر منفی پہلوؤں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، وہ سب میرے بھائی ہیں، خواہ مخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div