Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور رفقا کی تدفین آج مشہد میں ہوگی

نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای پڑھائی، رقت انگیز مناظر
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 11:57am

ایرانی صدرابراہیم رئیسی اور رفقا کی تدفین آج مشہد میں ہوگی۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے ایران کا دورہ کیا، تہران میں تعزیتی تقریب میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف نے تاجک صدر سے دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پرزور دیا جبکہ وزیراعظم آذربائیجان کے ہم منصب سے بھی ملے۔

گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر اور دیگر افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ پڑھائی جس میں 40 ممالک کے سربراہان کی شرکت متوقع تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف بھی کابینہ کے سینئر وزرا کے ہمراہ تہران پہنچے۔ شہباز شریف ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات کرین گے، جس میں وزیراعظم پاکستانی حکومت اورعوام کی جانب سے اظہار افسوس کریں گے۔

تہران میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہے، لاکھوں سوگوار شہری صدر ابراہیم رئیسی کے آخری دیدار کے لیے جوق در جوق پہنچے۔

صدر اور ان کے ساتھیوں کی میتیں طیارے کے ذریعے تبریز سے تہران لائی گئیں، ایرانی صدر کو آبائی شہر مشہد میں امام علی رضا کے روضہ کے احاطہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی بروز اتوار حادثے کا شکار ہوا تھا، جس کا ملبہ چودہ گھنٹے بعد پیر کو ملا تھا۔

صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کی سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے ایران کے صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

iranian president

PM Shehbaz Sharif

Iran President Helicopter Crash