Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

مختلف شہروں میں طوفانی بارش، دیواریں گرنے سے 4 جاں بحق

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے
اپ ڈیٹ 07 جون 2024 01:13am

ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے شہر نواب شاہ میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ مگر وہیں طوفانی بارشوں کے باعث نواب شاہ میں پیٹرول پمپ کی دیوار کرنے سے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ کئی درخت، سائن بورڈز اورکچے گھروں کی چھتیں بھی اُڑگئیں۔

شجاع آباد میں بھی تیز آندھی چلنے سے زیر تعمیر دیوار گر گئی جس کے باعث 2 مزدور عمارت کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جبکہ 3 مزدوروں کو زخمی حالت میں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کے شہر راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، وہیں دکی میں بھی 2 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہاں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

اس کے علاوہ ساہیوال کے گردونواح میں بھی شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد متعدد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

ملتان میں بھی شدید آندھی کے باعث ممتاز آباد میں میپکو کمپلیکس کے باہر نصب ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر میں چنگاریاں نکلیں جس کے باعث میپکو سٹور میں رکھا سکریپ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واقع کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو سمیت فائر برگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر فائر فائیٹنگ کا عمل شروع کرکے آگ پر قابو پاکر کر کولنگ کا عمل شروع کردیا۔

دوسری جانب کمشنر ملتان مریم خان نے موقع پر پہنچ کر تمام آپریشن کو مانیٹر کیا,کمشنر ملتان مریم خان کے مطابق سٹور کے اردگرد کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا,ریسکیو ایمبولینس,فائر وہیکلز اور ریسکیو ٹیمیں بھیجوا کر فوری ریسپانس دیا گیا اور جلے ہوئے سکریپ پر مٹی ڈالنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا۔

کمشنر ملتان مریم خان کا مزید کہنا تھا ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی 15 سے زائد گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

جبکہ کراچی کے بھی مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

karachi

NawabShah

Rain in Pakistan

weather news

heavy rain spell