Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

چین کا دورہ کامیاب رہا، دورے کے دوران سیکیورٹی کا معاملہ سب سے پہلے تھا، وزیراعظم

بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے، شہباز شریف
شائع 11 جون 2024 02:30pm

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا دورہ کامیاب رہا، دورے کے دوران سیکیورٹی کا معاملہ سب سے پہلے تھا، دورے کی تیاری کے حوالےسے کئی اجلاس کیے۔

وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کواجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، چین کے دورے سے 2 روز قبل واپسی ہوئی، چین کے دورے سے قبل تیاری کے حوالے سے کئی اجلاس کیے، وزارتی سطح پر بھی دورہ چین کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوئے، دورہ چین میں ملاقاتوں میں سیکیورٹی سے متعلق معاملات ایجنڈے میں سرفہرست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ سب کی کاوشوں سے چین کا دورہ کامیاب رہا، سب نے کوشش کی اور محنتیں رنگ لائی، جس کی وجہ سے دورہ چین کامیاب ہوا، چین کے کامیاب دورے میں اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے، اللہ نے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا موقع عطا کیا، آپ دیکھیں گے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر کام تیزی سے کام آگے بڑھے گا، سی پیک کے حوالےسےمثبت بات چیت ہوئی۔

کابینہ اجلاس

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا۔

federal cabinet

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

China Visit