Aaj News

اتوار, جولائ 14, 2024  
07 Muharram 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران ہی پاکستان کرکٹ حوالے سے بُری خبر آگئی

میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے
شائع 21 جون 2024 09:05am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور پہلے راؤنڈ سے ہی آؤٹ ہونے کے بعد کرکٹ ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی متوقع ہے، وہاب ریاض کا کمیٹی سے الگ ہونے کا قوی امکان ہے البتہ بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں فوری طور پر کوئی فیصلہ متوقع نہیں ہے۔

اگر مگر کی جنگ ختم: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر

پاکستان ٹیم کا نومبر تک کوئی وائٹ بال میچ شیڈول نہیں ہے اس لیے بابر کی کپتانی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا۔

ادھر قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف ہوم سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے 7 افراد پر مشتمل سلیکشن کمیٹی بنائی تھی، جس کا کوئی چیئرمین نہیں تھا۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہونے والی قومی ٹیم کے کتنے کھلاڑیوں نے واپس نہ آنے کا فیصلہ کرلیا

سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف ، وہاب ریاض ، عبدالرزاق، اسدشفیق، ہیڈ کوچ ، کپتان اور ایک اینالسٹ شامل تھے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024

pcb selection committee

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024