Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی منگنی کی تصاویر وائرل

منگنی کی تصاویر ربیکا خان اور حسین ترین نے شیئر کی ہیں
شائع 26 جون 2024 10:17am

ربیکا خان اور حسین ترین دو مقبول، نوجوان اور باصلاحیت پاکستانی ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں، ربیکا خان اور ان کے منگیتر حسین ترین کی پہلی ملاقات ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں ہوئی تھی اور ان کی محبت کا آغاز وہیں سے ہوا تھا۔ انہوں نے ایک دوسرے کو طویل عرصے تک ڈیٹ کیا اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کی اور اس کے بعد انہوں نے منگنی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ربیکا خان اور حسین ترین انسٹاگرام، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت تقریبا تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی مضبوط سوشل میڈیا فالوورز رکھتے ہیں۔ ربیکا کے انسٹاگرام پر 5.6 ملین، ٹک ٹاک پر 9.9 ملین اور یوٹیوب پر 2.46 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں حسین ترین کے ساتھ ربیکا خان کی ’بات پکی‘ کا پروگرام منعقد ہوا تھا۔

ربیکا خان اور حسین ترین زندگی کے نئے سفر پر

گذشتہ روزنوجوان جوڑے نے ایک شاندارتقریب میں منگنی کی۔ طویل مدتی منگنی کی تقریبات ختم ہونے کے بعد انہوں نے منگنی کی۔ منگنی کی مرکزی تقریب سے پہلے قوالی نائٹ، ڈھولکی اور ڈانڈیا نائٹ منائی۔ اس کے علاوہ ربیکا خان نے اپنی مہندی کی کلکس بھی شیئر کیں۔

منگنی کی تصاویر حال ہی میں ربیکا خان اور حسین ترین نے شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں نوجوان جوڑا بہت خوش نظر آرہاہے، جبکہ ان تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملے جلے رد عمل حاصل کیے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

Pakistani TikTokers