Aaj News

جمعہ, ستمبر 13, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

مالک کو پہچاننے کے بعد ڈکیت نے معافی مانگ کر سامان واپس کر دیا

ڈکیتی کی واردات کا حیرت انگیز واقعہ بھارتی شہر میں پیش آیا ہے
شائع 16 جولائ 2024 01:20pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

بھارت میں ڈکیتی کی ایک ایسی واردات رونما ہوئی ہے، جہاں ڈکیت مالک مکان کی شخصیت کا جان کر شرمندہ ہو گئے ہیں، جبکہ لوٹا سامان بھی واپس کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ممبئی پولیس کی جانب سے بتانا تھا کہ ممبئی میں ایک ڈکیت کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی گئی تھی، تاہم جس اسے علم ہوا کہ جس گھر پر ڈکیتی کیوا ردات کی گئی ہے وہ مراٹھی کے معروف مصنف ہیں تو فورا لوٹا ہوا سامان واپس کردیا ہے۔

مراٹھی مصنف ناراین سوری جو کہ 2010 میں 84 سال کی عمر میں اس دنیا سے چلے گئے تھے، تاہم حال ہی میں ڈکیت کی جانب سے واردات کے بعد سامان لوٹایا گیا ہے، جن میں ایل ای ڈی ٹی وی سمیت کئی دیگر اہم سامان شامل تھا۔

پولیس کے مطابق ضلع رایگاڑ کے علاقے نیرال میں واقع مراٹھی مصنف کی وفات کے بعد اب ان کی بیٹی سجاتا اور ان کے شوہر گنیش اس گھر میں رہائش اختیار کیے ہوئے تھے تاہم فیملی گھر 10 دن کے لیے بند کر کے ویرار شہر گئی تھی۔

پولیس کے مطابق چور اگلے دوبارہ چوری کی نیت سے آیا تھا، تاہم گھر کی دیوار پر لگی مصنف کی تصویر نے چور کی توجہ حاصل لی۔

تاہم اپنے پسندیدہ مصنف کے گھر چوری کرنے پر ندامت اس حد تک ہوئی کہ چور نے سامان واپس رکھتے ہوئے ایک نوٹ بھی چھوڑ دیا۔

جس کے مطابق چور کا کہنا تھا کہ بڑے مصنف کے گھر چوری کرنے پر میں معزرت کرتا ہوں، سجاتا کی جانب سے نیرل پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے شکایت درج کرائی گئی تھی۔

india

Robbery

writer

Dacoity