Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

’چلو جی ! یہ بھی گئی‘ فیرو ز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش

اداکار نے ڈاکٹر زینب نامی خاتون سے رواں سال 1جون کو شادی کی تھی
شائع 21 جولائ 2024 10:35pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بیوی سےعلیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اداکار فیروز خان نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں ہیں۔ جس سے سوشل میڈیا صارف تشویش میں مبتلہ ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب زندگی سے ہی ڈیلیٹ کر دیا ہے تو تصویر کی کیا ویلیو، ڈیلیٹ تو ہونی ہی تھی۔

ایک صارف نے لکھا دلچسپ انداز میں لکھا کہ چلو جی ! یہ بھی گئی۔

جبکہ ایک صارف نے مثبت انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے اپنی فیملی کی تصاویر نہیں لگانی چایئے نظر لگتی ہے۔

ایک صارف نے تمام معاملات کو ڈرامہ قرار دیا۔

فیرز خان نے ڈاکٹر زینب نامی خاتون سے رواں سال یکم جون کو شادی کی تھی ، پیشہ کے اعتبار سے فیرز خان کی اہلیہ سائیکالوجسٹ ہیں۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

Wedding

Feroze Khan

Divorce