بنوں ،کرک :پولیس کا سرچ آپریشن،86 افراد گرفتار

شائع 07 نومبر 2015 06:20am

police-search-1

بنوں اور کرک میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چھیاسی افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے، پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم قائد ایاز قتل اور اغوا سمیت سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، جس سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں،ادھر کرک کے مختلف علاقوں میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پچاسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔