Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست نمٹادی

بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات عدالت میں پیش
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2024 07:38pm

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات پیش کردی گئیں جبکہ عدالت نے بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت حکومت کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔

خیبرپختونخوامیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ کا بنوں پہنچ کر اعلان

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 ایف آئی آرز کا اندراج ہے، سائبر کرائم یونٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی انکوائری نہیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عدالت کی وکلا صفائی کو گواہوں پر جرح کی آخری وارننگ

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب کے لیے مہلت فراہم کر دی۔

24 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر پنجاب حکومت اوردیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمے کی تفصیلات فراہم کرنے اور پنجاب کے کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کی مقدمات، انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر اعتراض ختم

22 جولائی کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

Lahore High Court

bushra bibi

justice tariq saleem sheikh

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE