Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

لنڈی کوتل میں پولیس ناکے پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے
شائع 31 جولائ 2024 10:08am

لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے قریب پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق گزشتہ روز لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر قائم پولیس ناکے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گرد حملے میں 2 پولیس اہلکاروں اور ایک راہ گیر سمیت 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

سلیم عباس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے واقعہ پر پہنچ گئی، اس دوران دہشت گرد فرار ہو گئے، اس واقعہ کے بعد ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 2 اہلکار شہید

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

پولیس اہلکاروں سمیت تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں سے تشویشناک حالت میں انہیں پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس ناکہ لنڈی کوتل بازار سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر پاک افغان شاہراہ پر قائم کیا گیا تھا۔

check post

khyber

terrorist attacks

Landi Kotal

check post attack

POLICE CHECKPOST