Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

نامور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

دونوں نومبر 2021 سے لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں، رپورٹ
شائع 31 جولائ 2024 04:37pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نامور امریکی گلوکارہ و اداکارہ لیڈی گاگا کی چند روز قبل منگنی کی افواہیں زیر گردش تھیں تاہم اب ان کی منگنی کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی آئیکونک گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے بوائے فرینڈ ٹیک انویسٹر ’مائیکل پولانسکی‘ سے منگنی کی ہے۔

لیڈی گاگا کے ساتھ دوران انٹرویو’زبردستی فلرٹ ’ پر شاہ رُخ خان تنقید کی زد میں

مذکورہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب لیڈی گاگا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں 2024 کے پیرس اولمپکس کے دوران فرانسیسی وزیراعظم گیبریل ایٹل سے پولانسکی کو اپنے منگیتر کے طور پر متعارف کرواتے دیکھا گیا۔

گلوکارہ اور پولانسکی کو سب سے پہلے 2020 میں لاس ویگاس میں نئے سال کی تقریب میں بوسہ لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی گاگا مائیکل پولانسکی سے اپنی خفیہ منگنی کے بعد پہلے سے بھی زیادہ خوش ہیں۔ مائیکل کا تعلق شوبز سے نہیں ہے بلکہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نومبر 2021 سے لیونگ ریلیشن شپ میں ہیں (شادی شدہ جوڑے کی طرح) رہ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ لیڈی گاگا نے دو بار منگنی کی تھی، کرسچن کیرینو کے ساتھ انہوں نے 2019 کے اوائل میں علیحدگی اختیار کی تھی ، اور اس سے قبل ٹیلر کینی سے ان کی منگنی ہوئی تھی جو 2016 میں ختم ہوگئی تھی۔

Engagement

Lady Gaga

michael polansky