Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے 6 افراد کی لاشیں برآمد

لاشیں پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئی ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 05 اگست 2024 11:06am

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں شاہرگ کے علاقے شعبان سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ہرنائی سے موصول ہونے والی انتہائی افسوسناک اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہے جو انتہائی خستہ حال ہے، ’تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہے جوکہ ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے شام 7 بجے کے قریب دیکھی، تمام افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔

ممکنہ طور پر یہ لاشیں اُن افراد کی ہوسکتی ہے جنہیں کالعدم تنظیم بی ایل اے نے عید الاضحٰی کے موقع پر پکنک مناتے ہوئے شعبان سے اغواء کیا تھا، جن میں سے بعد میں 3 افراد کو چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ 7 افراد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے قتل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ روانہ گئی، سیکیورٹی فورسز کو اب تک 6 لاشیں ملی ہیں جبکہ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کی جارہی ہیں جبکہ لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

بلوچستان

Harnai

quetta

kidnapping

kidnapped

Dead Bodies Found

dead bodies recover