Aaj News

جمعرات, اکتوبر 03, 2024  
29 Rabi ul Awal 1446  

گوادر میں زندگی معمول پر آنا شروع، شہر میں دکانیں، بینک اور پٹرول پمپ کھل گئے

چند مقامات پر علامتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کے حامی ابھی بھی بیٹھے ہوئے ہیں
شائع 06 اگست 2024 06:40pm

بلوچستان میں احتجاج کے بعد گوادر میں زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئی، گوادر کے باشعور عوام کے تعاون، سیکیورٹی فورسز کی کاؤشوں اور حکومتی اقدامات سے شہر کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔

شہر کے تجارتی مراکز کھلے اور کاروبار ی سرگرمیاں بحال رہیں ، شہر میں دکانیں، بینک اور پٹرول پمپ کھل گئے ہیں، تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے اور کاروبار زندگی رواں دواں ہے جبکہ مقامی مچھیروں کے مطابق روزگار بھی بحال ہوچکا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم اب اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول سکتے ہیں کیونکہ حالات پر قابو پا لیا گیا ہے، گوادر کے ساتھ ساتھ تربت ، نوشکی اور پنجگور میں بھی معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں اور تمام شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔

چند مقامات پر علامتی طور پر ماہ رنگ بلوچ کے حامی ابھی بیٹھے ہوئے ہیں- جن سے معاملات زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑ رہا، بلوچستان کی غیور عوام نے ترقی مخالف عناصر اور شرپسندوں کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے۔

بلوچستان

Gwadar

Mahrang Baloch