Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

آصف مرچنٹ کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس
اپ ڈیٹ 07 اگست 2024 11:10am

امریکی عدالت میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سیاستدان یا سرکاری افسران کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 46 سال کے آصف مرچنٹ کے ایرانی حکومت سے مبینہ روابط ہیں، آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ اگست کے آلاوخر یا ستمبر کے شروع میں نیویارک جا کر کرائے کے قاتل سے مل کر قتل کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

آصف مرچنٹ کو 12 جولائی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ امریکا سے باہر جانے کی کوشش کر رہا تھا، آصف مرچنٹ جن کرائے کے قاتلوں سے رابطے میں تھا وہ دراصل انڈر کور ایف بی آئی اہلکار تھے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی وضاحت

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کرئین جین پیئر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آصف مرچنٹ کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے کوئی تعلق نہیں، آصف مرچنٹ ٹرمپ کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث نہیں ہے.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق آصف مرچنٹ نے بتایا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوا، اس کے پاکستان کے علاوہ ایران میں بھی بیوی بچے ہیں، وہ کئی بار ایران، شام اور عراق جا چکا ہے، اس کے منصوبے کے ہدف کے 3 حصے تھے، ہدف کے گھر سے یو ایس بی ڈرائیوز چوری کرنا، احتجاج کی منصوبہ بندی اور کسی سیاست دان یا سرکاری اہلکار کو قتل کرنا۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں ایف بی آئی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مبینہ سازش کا ہدف ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی حکومت کے موجودہ اور سابق اہلکار تھے۔

امریکا میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفتر خارجہ کا رد عمل

امریکا میں پاکستان شہری آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور ان پر فرد جرم عائد ہونے کے معاملے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آصف مرچنٹ سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطےمیں ہیں، آصف مرچنٹ کے معاملے پر مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

حملے کے بعد ٹرمپ خطرناک ہوگئے؟ سوشل میڈیا صارفین کا عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کا مطالبہ

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے سے متعلق ’سمپسن کارٹون‘ کی پیشگوئی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ہم باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے آصف مرچنٹ کے ماضی سے متعلق معلومات کی توثیق چاہتے ہیں۔

Donald Trump

USA

Pakistani citizen

donald trump attack

american politician

asif merchant