Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

موبائل سم بلاکنگ: کراچی ٹیکس بار کی ایف بی آر سے ہفتہ وار فہرست اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست

سم بلاکنگ لسٹ کو ہر ہفتے اپ ڈیٹ کریں تاکہ اس فہرست میں تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے نام شامل نہ ہوں، کے ٹی بے اے
شائع 09 اگست 2024 11:15am

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ وہ سم بلاکنگ لسٹ کو ہر ہفتے اپ ڈیٹ کریں تاکہ اس فہرست میں تعمیل کرنے والے ٹیکس دہندگان کے نام شامل نہ ہوں۔

ممبر آئی ٹی کو لکھے گئے خط میں کے ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ آئی ٹی جی او نے 29 اپریل 2024 کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل آپریٹرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ پانچ لاکھ سے زائد افراد کی سموں کو غیر فعال کر دیں، جو ٹیکس سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار تھے۔ لیکن ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں ظاہر نہیں ہو رہے تھے۔

تاہم یہ دیکھا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2023 کے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے بعد بھی ان افراد کے نام ITGO کی فہرست میں موجود ہیں، ان کی سمیں بلاک ہونے کا خطرہ برقرار ہے۔

لہذا، درخواست کی جاتی ہے کہ اسی طرح فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست کو ہر ہفتے اپ ڈیٹ کیا جائے، آئی ٹی جی او کو بھی ہر ہفتے اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ ایسے افراد کے ناموں کو خارج کیا جائے جنہوں نے سال 2023 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن درست طور پر جمع کرائے ہیں۔

FBR

tax payers

Mobile phone sims

KTBA