Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، پاک فوج

پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد پیش کی گئی
اپ ڈیٹ 11 اگست 2024 10:51am

پاکستان کی مسلح افواج کے سروسز چیفس کی جانب سے ملک کی اقلیتوں کو مبارک باد دی گئی ہے جبکہ پاک فوج کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادریاں معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کاحصہ ناقابل فراموش ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقلیتوں کے دن پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی طرف سے پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش، کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جو آئین اور اسلام کے عین مطابق ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ملک کی ثقافتی شناخت میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی ترقی اور سماجی بنیادیں مضبوط بنانے میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے، قائد اعظم کے ویژن سے لے کر آج تک اقلیتیں قوم کی تعمیر کا ناگزیر حصہ رہی ہیں، اقلیتوں کی ملکی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیاں اور کاوشیں قابل قدر ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج اقلیتی برادریوں کےعزم اور قربانیوں کی قدرکرتی ہے، قوم کے لیے اقلیتوں کی وفاداری کسی شک و شبہ سے بلند ہے، اقلیتی برادری کی ہم آہنگ اورکثرت پسندانہ معاشرہ کے قیام میں کردار انتہائی قدرکے قابل ہے، اقلیتیوں کے جذبے کو سراہتے ہیں، اقلیتیوں کے حقوق کے تحفظ، فروغ، آزادی اور بہبود کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

rawalpindi

CJCSC

ISPR

minorities

Pakistan Armed Forces

Chairman Joint Chiefs of Staff Committee

Minority Days

minority communities