Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

احمد علی بٹ نے ہمایوں سعید پرزاہد احمد کو کیوں ترجیح دی؟

تینوں ڈرامہ سیریل "جنٹلمین" میں پرفارم کر رہے ہیں
شائع 13 اگست 2024 03:43pm

”جینٹلمین“ گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، یمنا زیدی، سہائی علی ابڑو، زاہد احمد، ثاقب سمیر اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔

زاہد احمد ڈرامہ میں فارس کا کردار کررہے ہیں، جبکہ ہمایوں منا اقبال کا کردار نبھا رہے ہیں۔ احمد علی بٹ منا اقبال کے ساتھ دلبر کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کی کتاب ”ڈسکوری آف گاڈ“ لانچ کردی گئی

گذشتہ دنوں احمد علی بٹ نے ڈرامہ کے متعلق بات کی اورانہوں نے اس میں ڈرامہ کے کرداروں اور کہانی پر اپنی رائے دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہمایوں سعید اور زاہد احمد میں سے کون حقیقی زندگی کا جینٹل مین ہوسکتا ہے تو، احمد بٹ نے ہمایوں سعید کی بجائے زاہد احمد کو حقیقی زندگی میں جینٹل مین کے طورپرووٹ دیا۔

احمد نےاس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ،زاہد کا بولنے کا اسٹائل، اس کی بھاری آواز، اور اس کی شخصیت اور اثر و رسوخ اسےحقیقی زندگی کا جینٹل مین بناتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زاہد کو فارس کے روپ میں تیار ہونے میں سب سے زیادہ وقت لگتا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity