Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک رشید گل، نائیک عرفان اللہ کان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 14 اگست 2024 09:26am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار نثار حسین، نائیک رشید گل، نائیک عرفان اللہ کان اور سپاہی عثمان رفاقت شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکوریٹی فورسز خوارج کا قلع قمع کرنے اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

پاکستان