Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

ایک سانپ نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

ڈیڑھ گھنٹے کی مرمت کے بعد بجلی بحال ہوئی, بجلی سپلائی کمپنی
شائع 14 اگست 2024 09:40am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ایک سانپ نے کئی شہریوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست ورجینیا میں تین روز تک بجلی غائب رہی جس سے شہری رل کر رہ گئے۔

امریکی بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے اس مسئلے کی وجہ دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سانپ کی وجہ سے بجلی کی بندش رہی جس پر ان کا مؤقف بھی سامنے آیا۔

کمپنی کے مطابق ورجینیا کے 11 ہزار 700 بجلی صارف بجلی کی بندش سے متاثر ہوئے۔

ڈومینین انرجی نامی کمپنی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والی بجلی کی اس بندش سے نیوپورٹ شہر میں واقع کرسٹوفر نیوپورٹ یونیورسٹی بھی متاثر ہوئی۔

اس حوالے سے کمپنی ورکرز نے بتایا کہ ایک سانپ ہائی وولٹیج ایریا میں رینگتے ہوئے داخل ہوا اور ٹرانسفارمر میں داخل ہوا جس سے بجلی چلی گئی۔

تاہم ڈیڑھ گھنٹے کی مرمت کے بعد بجلی بحال ہوئی، سانپ کس قسم کا تھا اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

electricity

America

Snake

Transformer