Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

سلمان خان کی نئی ویڈیو دیکھ کر مداح مایوس ہونے لگے

اداکار نے ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں سے ان کی ویڈیو وائرل ہوئی
شائع 29 اگست 2024 11:50am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ وائرل ویڈیو نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

اداکاروں کو چاہنے والے ان کی ہر تازہ ترین خبر پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں مگر سلمان خان کے چاہنے والے ان کی نئی ویڈیو دیکھ کر اداس ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان ممبئی کے ایک ایونٹ میں شرکت ہوئے جہاں اُنہوں نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’وانٹڈ‘ کے گانے ’تیرا ہی جلوہ‘ پر ڈانس اسٹیپ کیے جہاں ان کی ایک نوعمر مداح سے بھی ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

وہیں تقریب سے ایک ویڈیو اور وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان صوفے پر بیٹھے ہوتے ہیں، اسی دوران اداکارہ سونالی بیندرے اُن سے ملاقات کے لیے ان کے پاس آتی ہیں، سلمان خان صوفے کی پُشت کا سہارا لیتے ہوئے بڑی ہی مشکل سے کھڑے ہوتے ہی اور پھر سونالی سے ملاقات کرتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن پر مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا۔

ایک مداح نے کہا کہ ہمارے بچپن کے پسندیدہ ہیرو بوڑھے ہورہے ہیں جبکہ ایک مداح نے کہا کہ بیماری ہو یا جوانی ہمیشہ باقی نہیں رہتی۔

بالی وڈ کے بھائی جان کے ایک اور مداح نے لکھا کہ سلمان خان کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر بہت دُکھ ہورہا ہے جبکہ ایک اور مداح نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ انہیں بوڑھا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن یہ دیکھ کر بہت بُرا لگ رہا ہے۔

Salman Khan

Video Viral

Event

fans sad