Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

فرح خان نے جانی لیور کی بیٹی کو اپنی گاڑی سے کیوں نکال باہر کیا؟

فرح خان وائرل ویڈیو میں جمی لیور کا بوسہ لیتے ہوئے کہتی ہیں یہ تو میرا بینک اکاؤنٹ آواز سے کھول سکتی ہے۔

فرح خان کو بھلا کون نہیں جانتا؟ وہ بالی وڈ کی معروف کوریو گرافر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ہیں۔

فرح خان سوشل میڈیا پر طنز و مزاح سے بھرپور ویڈیوز جاری کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھی وہ شدید غصے کا اظہار بھی کر بیٹھتی ہیں۔

فرح خان کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں معروف کامیڈین جانی لیور کی بیٹی جمی لیور کو اپنی کار سے دھکے دے کر باہر نکالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جمی لیور بھی کامیڈین ہے اور آوازوں کی ہو بہو نقالی کرنے کی ماہر ہے۔ اس ویڈیو میں جمی لیور کار میں بیٹھتی ہے تو فرح خان اپنے ڈرائیور سے کہتی ہے اندھے ہوگئے ہو کیا، کسی کو بھی بیٹھنے دیتے ہو۔

پھر فرح خان کہتی ہیں کہ کبھی یہ میرے بینک بھی پہنچ جائے گی۔ یہ کہتے ہوئے فرح خان جمی لیور کو ہنستے ہنستے گلے لگالیتی ہیں اور اُس کے رخسار پر بوسہ دیتے ہوئے کہتی ہیں چلو گھر چلو اور کار میں اکیلی سوار ہو جاتی ہیں۔

اپنی اس سوشل میڈیا کے کپیشن میں فرح خان نے لکھا ہے کہ میں تو ڈرتی ہو کہ لڑکی وائس ایکٹیویٹ سے میرا بینک اکاؤنٹ بھی استعمال کرلے گی۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔

شادی کے پہلے سال ہی بھاگنا چاہتی تھی: فرح خان

Farah Khan

JAMIE LEVER

VOICE ACTIVATION

DRAGGED OUT OF CAR

VIDEO WENT VIRAL